ETV Bharat / international

بنگلہ دیش : عصمت دری کے واقعات میں سزائے موت منظور

author img

By

Published : Oct 13, 2020, 1:28 PM IST

بنگلہ دیش میں ریپ کیسز کے معاملات میں تیزی کے ساتھ اضافہ کے بعد حکومت کی جانب سے یہ بل پاس کیا گیا ہے۔

bangla
bangla

بنگلہ دیش میں روز بہ روز بڑھتے جنسی زیادتی معاملوں کے پیش نظر ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے بعد حکومت نے آج سے عصمت درری کے واقعات میں سزائے موت کو منظوری دے دی ہے۔

حکومت کے اس ترمیم کو کونسل آف مینیسٹرس نے ہفت روزہ اجلاس میں منظوری دی ہے، اس اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کی۔

کابینہ کے سیکریٹری کھنڈکر انوارالاسلام نے نامہ نگاروں کو بتایا 'اس ورچوئل میٹنگ کے دوران وزرا نے 'ویمین اینڈ چائلڈ ریپریشن پریوینشن امینڈمینٹ بل 2020 کو منظوری دی ہے'۔

اس بل کے مطابق کوئی بھی ملزم جسے عصمت دری کے کیس میں مجرم قرار دیا گیا، اسے موت کی سزا یا پھر عمر قید کی سزا سنائی جائے گی'۔

وزیر قانون و انصاف انیس الحق نے کہا کہ اس نئے پروویژن کو عملی طور پر نافذ العمل ہونے کے لئے آج صدارتی اعلامیہ متوقع ہے۔

بنگلہ دیش میں ریپ کیسز کے معاملات میں تیزی کے ساتھ اضافہ کے بعد حکومت کی جانب سے یہ بل پاس کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
بھارت ۔ چین کور کمانڈر کے ساتویں دور کے مذاکرات آج

ملک میں ریپ کیسز کے خلاف پرزور احتجاجی مظاہروں میں لوگوں کی مانگ تھی کہ اس قانون میں تبدیلی لائی جائے'۔

ایک حالیہ رپورٹ میں انسانی حقوق کی تنظیم عین او سلیش مرکز نے کہا تھا 'سال کے پہلے نو ماہ میں ہی ایک ہزار خواتین کی عصمت ریزی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہر پانچ خواتین میں سے ایک کے ساتھ اجتمائی عصمت ریزی کی گئی جبکہ 975 متاثرین میں سے 43 خواتین کی آبرو ریزی کے بعد ہلاک کر دی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.