ETV Bharat / international

بنگلہ دیش: سڑک حادثات میں 13 افراد ہلاک

author img

By

Published : Dec 5, 2020, 4:11 PM IST

پہلا حادثہ مانک گنج میں پیش آیا جہاں ایک ہی کنبہ کے چھ افراد سمیت 7 ہلاک ہوگئے جبکہ دوسرا حادثہ تنگائل مرزاپور میں ڈھاکہ-تنگائل شاہراہ پر پیش آیا۔ اس میں چھ افراد ہلاک ہوگئے اس طرح ہلاک شدگان کی تعداد 13 ہوگئی جبکہ 10 سے زائد زخمی ہیں۔

Bangladesh: 13 killed in road accidents
بنگلہ دیش: سڑک حادثات میں 13 افراد ہلاک

بنگلہ دیش کے مانک گنج اور تنگائل اضلاع میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں 13 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پہلا حادثہ مانک گنج میں پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے چھ افراد سمیت سات ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کے روز دولت پور ملاکانڈی پر ایک بس نے آٹو رکشا کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں سات افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ آٹو رکشا میں سوار افراد مانک گنج جارہے تھے۔ یہ واقعہ سہ پہر کے لگ بھگ 2:45پر پیش آیا۔

پولیس نے بس کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے، حالانکہ بس ڈرائیور اور اس کا معاون ابھی تک مفرور ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ہری کرشنا بڈوکر(60)، خوشی بڈوکر(50)، گوبند بڈوکر (30)، ببتا بڈوکر (26)، رادھے بڈوکر (5)، رام پرساد بڈوکر (30) اور آٹو رکشہ ڈرائیور جمال شیخ (32) کی شکل میں ہوئی ہے۔
دوسرا حادثہ تنگائل مرزاپور میں ڈھاکہ-تنگائل شاہراہ پر پیش آیا۔ اس میں چھ افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مرزاپور کرنی پر سڑک کے کنارے کھڑی شیبہ کلاسک ٹرانسپورٹ کی ڈھاکہ جانے والی ایک بس کو تیز رفتار ٹرک نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔

-یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.