ETV Bharat / international

ناگورنو قرہباخ: آذربائیجان میں ہلاکتوں کی تعداد ساڑے سات ہزار سے تجاوز - Azerbaijan casualties in Karabakh

گذشتہ 27 ستمبر کو با ضابطہ آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین جنگ کا آغاز ہوا تھا۔ اس دوران دونوں ممالک میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ تازہ ترین صورتحال کے تحت آذربائیجان میں ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے سات ہزار سے زائد ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 7, 2020, 7:14 PM IST

آرمینیائی حکومت کے ذریعہ چلائے جا رہے 'آرمینین یونیفائیڈ انفوسینٹر' نے سنیچر کو بتایا کہ ناگورنو قرہباخ میں ہونے والی حالیہ جھڑپوں میں آذربائیجان کے ساڑھے سات ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران آذربائیجان کے جنگی آلات کو بڑا نقصان ہوا ہے۔

انفو سینٹر نے فیسبک پر لکھا کہ سنیچر تک آذربائیجان کے 262 ڈرون، 16 ہیلی کاپٹرز، 25 جنگی طیارے، 749 بکتر بند گاڑیاں، 6 بھاری شعلہ سازی کا نظام اور 7 ہزار 510 افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

انفو سینٹر نے مزید کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں پانچ یو اے وی اور 13 بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ 105 افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

کئی دہائیوں سنہ 1988 سے دونوں ممالک کے درمیان ناگورنو قرہباخ سے متعلق جنگ کے حالات ہیں، تاہم گذشتہ 27 ستمبر سے نئے سرے سے جنگ کی شروعات ہوئی ہے اور آرمینیا و آذربائیجان نے ایک دوسرے پر جنگ شروع کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

بین الاقوامی برادری نے دونوں ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ بات چیت کے ذریعہ اپنے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.