ETV Bharat / international

آسٹریلیائی بحریہ بھی مالابار مشق میں حصہ لے گی

بحریہ کے مطابق رواں برس یہ مشق صرف سمندری علاقے میں ہوگی اور اس سے چاروں ممالک کی افواج کے درمیان ہم آہنگی بڑھے گی۔

sdf
sfd
author img

By

Published : Oct 19, 2020, 8:22 PM IST

چین کا اپنا تسلط بڑھانے کی حکمت عملی پر لگام لگانے کے لیے ہند، امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا کے 'کواڈ' کی صف بندی آج اس وقت اور زیادہ مظبوط ہوگئی جب بھارت نے امریکہ اور جاپان کی بحریہ کے ساتھ ہونے والی مشق مالابار میں آسٹریلائی بحریہ کو اس میں شامل ہونے کے لیے باضابطہ دعوت دے دی۔

بحریہ نے کہا کہ سمندری خطے میں دیگر ممالک کے ساتھ تعاون میں اضافہ کرنے اور خصوصی طور سے آسٹریلیا کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون کو پختہ کرنے کی سمت میں آگے بڑھتے ہوئے رواں برس ہونے والی مالابار مشق میں آسٹریلیائی بحریہ کی بھی حصہ داری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ مشق خلیج بنگال اور بحریہ عرب میں ہوگی۔

ہند و امریکہ کی بحریہ کے درمیان مالابار مشق 1992 میں شروع ہوئی تھی۔ پانچ برس قبل سنہ 2015 میں جاپانی بحریہ بھی اس میں شامل ہوئی تھی۔

بحریہ کے مطابق رواں برس یہ مشق صرف سمندری علاقے میں ہوگی اور اس سے چاروں ممالک کی افواج کے درمیان ہم آہنگی بڑھے گی۔

یہ تال میل سمندری خطے میں تحفظ کو بڑھانے میں مددگارثابت ہوگا۔ یہ ملک آزاد، کھلی اور جامع ہند بحرالکاہل کے حامی ہیں اور بین الاقوامی اصول وقوانین پر مبنی نظام کے تئیں پرعزم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.