ETV Bharat / international

چین میں تودہ کھسکنے سے چھ افراد ہلاک، ایک لاپتہ

کاؤنٹی کے محکمہ ڈیزاسٹر مینیجمینٹ کے مطابق 'شدید بارش کے سبب اچانک سیلاب آ گیا اور تودہ کھسکنے کا واقعہ پیش آیا۔'

author img

By

Published : Jun 10, 2020, 8:55 PM IST

چین کے وسط میں واقع ہُنان صوبے کے باؤجنگ کاؤنٹی میں بدھ کے روز سیلاب اور تودہ کھسکنے سے چھ افراد کی موت ہو گئی ہے اور تین زخمی ہو گئے جبکہ ایک دیگر لاپتہ ہو گیا ہے۔

کاؤنٹی کے محکمہ ڈیزاسٹر مینیجمینٹ کے مطابق 'شدید بارش کے سبب اچانک سیلاب آ گیا اور تودہ کھسکنے کا واقعہ پیش آیا۔'

زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے۔ لاپتہ شخص کی تلاش میں اہلکار سرگرم ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کا کام کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.