ETV Bharat / international

عراق: مظاہروں کے دوران گولی لگنے سے 6 افراد ہلاک

عراق کے مقدس شہر نجف میں مظاہرین اور شیعہ عالم مقتدا الصدر کے پیروکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جہاں مظاہرین دھرنا دے رہے تھے۔

عراق: مظاہروں کے دوران گولی لگنے کے 6 افراد ہلاک

author img

By

Published : Feb 6, 2020, 1:33 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:44 AM IST

عراقی طبی عہدیداروں اور سماجی کارکنوں نے بتایا کہ بدھ کے روز جنوبی عراق میں ایک شیعہ عالم دین کے پیروکاروں کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم 6 حکومت مخالف مظاہرین کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا اور 52 زخمی ہوگئے۔

ویڈیو

عراق کے مقدس شہر نجف میں مظاہرین اور شیعہ عالم مقتدا الصدر کے پیروکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جہاں مظاہرین دھرنا دے رہے تھے۔

سماجی کارکنان کے مطابق، الصدر کے حامیوں نے دھرنے والے مقام پر دھاوا بول دیا اور احتجاجی خیموں کو نذر آتش کر دیا۔

مظاہرین نے انہیں لاٹھیوں کا استعمال کرتے ہوئے داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی، تاہم گولیاں چلنے سے ماحول بدل گیا اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

مظاہرین اور عراقی حکومت کے مابین تصادم کے درمیان الصدر کے حامی حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف کھل کر سامنے آئے، جس کے سبب ماحول سہ رخی ہو گیا۔

مقتدی الصدر نے بعد ازاں نو منتخب وزیر اعظم محمد علاوی کی جگہ خود کو وزیر اعظم کے لیے پیش کر دیا۔ لیکن عراق میں زبردست سیاسی بحران کے سبب حالات کس رخ پر جائیں گے، فی الحال کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔

غور طلب ہے کہ چار ماہ سے زائد مظاہروں کے دوران اب تک سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں کم از کم 500 مظاہرین ہلاک ہوئے ہیں۔

حکومت مخالف مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملک میں فوری طور پر انتخابات کرائے جائیں۔ اور سیاسی اشرافیہ کے بجائے عام آدمی کو وزیر اعظم بننے کا موقع دیا جائے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 9:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.