افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی نے پیر کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے ٹویٹر پر بتایا کہ ان کا فیس بک پیج اتوار سے ہیک ہوا ہے۔ جس کے بعد اشرف غنی نے ٹویٹر کے ذریعہ اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ کے ہیک ہونے کی اطلاع دی۔
اشرف غنی کے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ کیا گیا تھا، جس میں ان کی جانب سے بین الاقوامی برادری پر طالبان حکومت کی حمایت کے حوالے سے بیان دیا گیا ہے۔
اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق اس بیان میں طالبان کی مدد، بنیاد پرست تحریک کو تسلیم کرنے اور افغان عوام کو منجمد فنڈز دیے جائیں جیسے مطالبات شامل تھے۔
جس کے بعد اشرف غنی نے ٹویٹر کے ذریعہ اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ کے ہیک ہونے کی اطلاع دی۔
سابق مفرور صدر نے ٹویٹر پر لکھا کہ اس صفحے پر شائع ہونے والا تمام مواد درست نہیں ہے جب تک کہ صفحہ بازیافت نہیں ہو جاتا۔
یہ بھی پڑھیں:اشرف غنی نے افغانیوں سے معافی مانگی
واضح رہے کہ طالبان کے کابل کی جانب پیش قدمی کے دوران اشرف غنی 15 اگست کو افغانستان سے فرار ہوگئے تھے۔ کچھ دن بعد یہ اعلان کیا گیا کہ وہ انسانی بنیادوں پر متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں۔