جےشنکر نے تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ڈان پرمُدوِنئی کے ساتھ آسیان۔بھارت وزارتی سطح کی میٹنگ میں ہند۔بحرالکاہل میں شراکت داری، خصوصی طور پر رابطہ اور سمندری تعاون کو توسیع دیے جانے پر تفصیلی مذاکرہ کیا۔ انہوں نے ہند۔بحرالکاہل خطے میں آسیان۔
بھارت کی اسٹریٹجک شراکت داری کے ساتھ علاقائی استحکام، رابطہ اور سمندری تعاون پر خصوصی زور دیا۔
پرمُدوِنئی کے ساتھ علاحدہ ایک دوطرفہ میٹنگ میں مسٹر جے شنکر نے سمندری تعاون کی شراکت داری کی توسیع اور بیمسٹیک تعاون میں شراکت داری پر بھی زور دیا۔
فی الحال تھائی لینڈ آسیان گروپ کا صدر ہے۔
جے شنکر نے جاپان کے وزیر خارجہ تاروکونو اور نیوزی لینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرس سے بھی ہند۔بحرالکاہل میں آسیان گروپ کی اسٹریٹجک شراکت داری کے سلسلے میں گفتگو کی۔
فریقین کی جانب سے مالی اور سیاسی معاہدوں کی تجدید پر اتفاق ظاہر کیا گیا۔