پاکستان کے پنجاب علاقے میں تنظیم 'جماعت الدعوۃ' کے سربراہ حافظ سعید کے گرفتاری کی اطلاع ہے۔
خبروں کے مطابق 'اینٹی ٹیرر اسکوائیڈ' یعنی دہشت گرد مخالف دستہ کے ذریعہ حافظ سعید کو گرفتار کیا گیا ہے۔
حافظ سعید کی گرفتاری کو بھارت میں محض دکھاوے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ بھارت کے سینئر وکیل اجول نکم کا کہنا ہے کہ حافظ سعید کی گرفتاری دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے امریکی دورے سے ایک روز قبل کی گئی گرفتاری یہ کوئی اتفاق نہیں بلکہ دانستہ طور پر کی گئی گرفتاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر بین الاقوامی دباو کی کے نتیجے میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے، تاکہ دنیا کو بتایا جا سکے کہ پاکستان حافظ سعید کے معاملے میں سنجیدہ ہے۔