ETV Bharat / international

آرمینیا کے صدر نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا

آرمینیا کے صدر نے ہر سطح پر دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کو دہرایا۔

Armenia president
Armenia president
author img

By

Published : Nov 16, 2020, 10:27 AM IST

آرمینیا صدر کے دفتر نے اتوار کے روز بتایا کہ آرمینیا کے صدر آرمین سرکیسیئن نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کے لئے متحدہ عرب امارات کا مختصر کاروباری دورہ کیا۔

دورے کے دوران سرکیسیئن نے ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک نے دوستی کی مضبوطی اور عوام کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مدد فراہم کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ولی عہد شہزادہ نے ناگورنوح۔ کاراباغ میں جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس سے خطے میں سلامتی اور استحکام میں مدد ملے گی۔

آرمینیا کے صدر نے ہر سطح پر دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے تیاری اور عملی اقدامات کے لئے ولی عہد شہزادے کا شکریہ ادا کیا اور متحدہ عرب امارات سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں آرمینیا کی مدد کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.