ETV Bharat / international

پشاور آرمی اسکول پر حملے کی برسی، عمران خان کا ٹویٹ - خونچکا دہشت گردانہ حملے

پشاور آرمی اسکول پر دہشت گردانہ حملے کی چھٹویں برسی کے موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران نے ٹویٹ کرکے متاثرین کو یاد کیا اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

anniversary-of-peshawar-army-school-attack-imran-khans-tweet
پشاور آرمی اسکول پر حملے کی برسی، عمران خان کا ٹویٹ
author img

By

Published : Dec 16, 2020, 6:46 PM IST

آج پشاور آرمی اسکول پر دہشت گردانہ حملے کی چھٹویں برسی ہے۔ آج سے چھ سال پہلے یعنی 16 دسمبر کو یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگوں نے اس خونچکا دہشت گردانہ حملے کو یاد کیا اور حملے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

حملے کی چھٹویں برسی کے موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اس دن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 'آج سے 6 برس قبل آرمی پبلک سکول کے بچوں اور اساتذہ کیخلاف دہشت گردی کے بدترین حملے سے قوم شدید کرب اور صدمے سے دوچار ہوئی اور پوری قوم نے یکجا ہوکر ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کی ٹھانی۔'

pak pm tweet
عمران خان کا ٹویٹ

وزیر اعظم عمران خان نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم پوری طرح پرعزم رہے اور اس حوالے سے قوم سے اپنے وعدے کی تکمیل میں آگے بڑھ رہے ہیں۔'

مزید پڑھیں:

'بہت سے ممالک میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے'

واضح رہے کہ آج پشاور آرمی اسکول پر دہشت گردانہ حملے کے خلاف دنیا بھر میں شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔ اس روز پیش آنے والے واقعات بچوں کے والدین اور متاثرین کے ذہن پر نقش ہیں جن کی یاد آج بھی انہیں پریشان کر دیتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.