ETV Bharat / international

بغداد میں راکٹ حملوں سے امریکی فوج کو نشانہ بنایا گیا

گذشتہ کئی روز سے عراق میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، اسی دوران دارالحکومت بغداد میں ہوائی اڈے کے قریب 2 راکٹ حملے بھی کیے گئے ہیں۔

بغداد میں راکٹ حملوں سے امریکی فوج کو نشانہ بنایا گیا
بغداد میں راکٹ حملوں سے امریکی فوج کو نشانہ بنایا گیا
author img

By

Published : Dec 9, 2019, 6:39 PM IST

Updated : Dec 9, 2019, 9:03 PM IST

ذرائع کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہوائی اڈے کے قریب 2 راکٹ حملوں کے دوران وہاں موجود امریکی فوج کو نشانہ بنایے جانے کی خبر ہے۔ تاہم اب تک اس واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ جمعرات کو دو عراقی فوجی ذرائع نے بتایا تھا کہ دو مارٹر بم عراق میں بلد ایئربیس کے اندر گرے تھے۔ لیکن حملے میں کسی کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

بلد ایئربیس بغداد کے شمال میں 80 کلو میٹر دور ہے جہاں امریکی فوج اور اس کے کنٹریکٹرز کی بڑی تعداد موجود ہے۔

خبروں کے مطابق مغربی عراق کے الانبار صوبے میں امریکی افواج کی میزبانی کرنے والے عین الاسد ہوائی اڈے پر گذشتہ منگل کو پانچ میزائل گرائے گئے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 9, 2019, 9:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.