افغانستان کی قومی فوج (اے این اے) کے 203 ویں تھنڈر کورپس کے حوالے سے بتایا گیا کہ صوبہ غزنی کے كیراباغ ضلع کے سید ولی اور ماروردا علاقوں میں فضائی حملے کیے گئے، جس میں 20 طالبان جنگجو مارے گئے ہیں۔
یہ مہم ایسے وقت میں چلائی گئی جب قطر میں امریکہ اور طالبان کے درمیان جاری امن مذاکرات دو روز کے لیے روک دیے گئے تھے۔ امریکہ مہم کے ساتھ اپنے فوجیوں کی محفوظ واپسی کے لیے طالبان سے امن معاہدے کی کوشش کر رہا ہے۔
غور طلب ہے کہ جمعرات کو امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور افغانستان کے صدر اشرف غنی نے فون پر دو دہائی سے جاری جنگ کو ختم کرنے کی کوششوں کو رفتار دینے پر اتفاق کا اظہار کیا تھا۔
اس کے ایک روز بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فون پر کہا کہ وہ افغانستان کو نقشے سے مٹا سکتے ہیں لیکن انہوں نے ایسا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس سے لاکھوں لوگوں کی موت ہوگی۔
ٹرمپ کے اس تبصرے کو افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے اپنے ملک کے لوگوں کی ’بڑی توہین‘ قرار دیتےہوئے اس کی تنقید کی۔