مجاہد انور خان کے سبکدوش ہونے کے بعد ظہیر احمد بابر سدھو یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔
پاکستان نے ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو پاکستانی فضائیہ کا نیا چیف مقرر کیا ہے۔ یہ معلومات ایک سرکاری بیان میں دی گئی ہے۔
سدھو نے سنہ 1986 میں بحیثیت فائٹر پائلٹ پاکستانی فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی اور انہیں کئی اہم عہدوں پر کام کرنے کا تجربہ بھی حاصل ہے۔