ایئر فرانس کے اے ایف 393 طیارہ نے ہفتہ کو علی الصبح بیجنگ ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی جب ٹیک آف کے فورا بعد اس میں آگ لگ گئی۔
’بیجنگ ڈیلی‘ اخبار کی رپورٹ کے مطابق طیارہ آج علی الصبح ’ بیجنگ کیپٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ سے روانہ ہوا اور اس کے فورا بعد ہی طیارے کا عقبی حصہ دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے بعد اس میں سے دھواں نکلنے لگا۔
اس واقعہ میں کسی مسافر کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ایئر فرانس نے تصدیق کی کہ پیرس سے اس کی مسافر پرواز کے عملے نے ٹیک آف کے 14 منٹ بعد بیجنگ ہوائی اڈے پر واپس آنے کا فیصلہ کیا۔
ایئرلائن نے کہا کہ عملے کو ایک تکنیکی مسئلہ ملا ہے۔
(یو این آئی)