ETV Bharat / international

چین کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق - جاپان اور چین

جاپان کے نئے وزیراعظم یوشی ہیدے سوگا نے مشرقی ایشیا اور پوری دنیا کے لئے جاپان اور چین کے درمیان واقع تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

چین کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
author img

By

Published : Sep 26, 2020, 2:20 PM IST

جاپان کے نئے وزیراعظم یوشی ہیدے سوگا نے کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ دوطرفہ تعاون جاری رکھنے کے لئے متفق ہیں

سوگا نے شی کے ساتھ فون پر ہوئی بات چیت کے بعد جمعہ کو این ایچ کے براڈ کاسٹر سے کہا ہے کہ 'صدر شی اور میں اعلی سطح پر دو طرفہ ، علاقائی اور عالمی سمائل سے نمٹنے میں قربت سے کام کرنا جاری رکھنے پر متفق ہوئے ہیں'۔

جاپانی وزیراعظم کے مطابق شی نے جاپان کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

سوگا نے مشرقی ایشیا اور پوری دنیا کے لئے جاپان اور چین کے درمیان واقع تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس کی وبا سے لڑنے کے لئے ایک ساتھ کام کرنے کے اپنے عزم کی بھی تصدیق کی۔اس دوران جاپانی وزیراعظم نے مشرقی بحیرہ چین اور ہانگ کانگ کی موجودہ حالت پر تشویش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ جاپانی ارکان پارلیمنٹ نے سابق وزیراعظم شنزو آبے کے استعفی کے بعد پچھلے ہفتے سوگا کو نیا وزیراعظم نتخب کیا۔

آبے نے صحت سے متعلق وجوہات سے اچانک 28 اگست کو عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کردیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.