میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن چین میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے معاملہ پر بیجنگ اولمپکس 2022 کو سفارتی طور پر بائیکاٹ کرنے پر غور وخوض کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی 2022 کے بیجنگ اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا۔
بتایا جا رہا ہے کہ برطانیہ کی وزیر خارجہ لز ٹرس نے یہ مشورہ دیا ہے۔ روزنامہ ’ٹائمز‘ نے رپورٹ کیا کہ برطانوی حکومت بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس میں عہدیداروں کو بھیجنے سے باز رہنے کے امکان پر سرگرمی سے بات کر رہی ہے۔ اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ چین میں برطانیہ کے سفیر بیجنگ اولمپکس میں برطانیہ کی نمائندگی کر سکتے ہیں تاہم کوئی دوسرا عہدیدار اس میں حصہ نہیں لے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
US Open: ایما ریڈوکانو نے یو ایس اوپن جیت کر تاریخ رقم کی
خیال رہے مارچ میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور یوروپی یونین نے سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے الزام میں چار چینی حکام اور ایک یونٹ پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔
یو این آئی/ اسپوتنک