ETV Bharat / international

Chinese FM arrived in Kabul: او آئی سی اجلاس کے بعد چینی وزیر خارجہ اچانک کابل پہنچے - Chinese Foreign Minister in Kabul

چینی وزیر خارجہ وانگ یی جمعرات کی صبح غیر اعلانیہ دورے پر اچانک افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے۔ Chinese FM arrived in Kabul افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ کابل پہنچنے پر چینی وزیر کا استقبال کیا۔

After the OIC meeting, the Chinese Foreign Minister suddenly arrived in Kabul
او آئی سی اجلاس کے بعد چینی وزیر خارجہ اچانک کابل پہنچے
author img

By

Published : Mar 24, 2022, 9:22 PM IST

چینی وزیر خارجہ وانگ یی جمعرات کی صبح کابل پہنچے جس پروگرام سے متعلق پہلے کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ حکام نے اس کی تصدیق کی ہے۔ Chinese FM arrived in Kabul قابل ذکر ہے کہ کہ چین طالبان حکومت کی مدد کرنے کے طریقے پر افغانستان کے پڑوسیوں کی دو روزہ کانفرنس 30-31 مارچ کی میزبانی کرنے والا ہے۔ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پاکستان اور ایران اس سے قبل ان ہمسایہ ممالک کی اس قسم کے اجلاس کی میزبانی کر چکے ہیں۔

اگست میں طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد وانگ یی کا یہ دورہ کسی سینئر چینی رہنما کا پہلا دورہ ہے۔ وہ اسلام آباد کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے ابھی کابل پہنچے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے اسلام آباد میں آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جو بدھ کو ختم ہوئی۔ وانگ یی کے کابل پہنچنے پر افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ دونوں فریقین اہم امور پر بات چیت کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Taliban Closes Girls Schools after Reopening: افغانستان میں طالبات کے ہائی اسکول دوبارہ کیوں بند کر دیئے گئے؟

وزیر خارجہ وانگ نے اس سے قبل جون 2017 میں کابل کا دورہ کیا تھا۔ اس وقت ایک ٹرک میں زور دار بم دھماکہ ہوا تھا، جس میں متعدد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ اس نے مئی 2017 میں دو طرفہ فائرنگ کے بعد افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کی تھی جس سے تعلقات کمزور ہو گئے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ چینی وزیر خارجہ کا دورہ طالبان حکومت کو سفارتی فروغ دے سکتا ہے جسے ابھی تک کسی ملک نے تسلیم نہیں کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.