ETV Bharat / international

افغانستان معاشی بحران کے ساتھ ساتھ داخلی سکیورٹی کے مسائل سے بھی دوچار - افغانستان کی صورت حال

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر کہا کہ آج دوپہر ہمارے شیعہ ہم وطنوں کی ایک مسجد میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ہمارے کئی ہم وطن شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، تحقیقات کے لیےخصوصی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

Afghanistan faces economic crisis as well as internal security problems
افغانستان: ملک معاشی بحران کے ساتھ ساتھ داخلی سکیورٹی کے مسائل سے بھی دوچار
author img

By

Published : Oct 8, 2021, 11:07 PM IST

جمعہ کے دن ملک کے دارالحکومت کابل میں شیعہ برادری کی مسجد میں لوگ جمع ہوکر عبادت کر رہے ہیں اور اپنے ملک میں معاشی و سلامتی استحکام کے لیے دعا گو بھی ہیں۔

افغانستان: ملک معاشی بحران کے ساتھ ساتھ داخلی سکیورٹی کے مسائل سے بھی دوچار

وہیں دسری جانب یہ دن صوبہ قندوز میں ایک شیعہ مسجد میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے افغانستان کے لوگوں کے لیے خاص طور پر شیعہ برادری کے لیے کافی دردناک رہا ہے۔

دارصل شمالی صوبے قندوز کے ایک شیعہ برادری کی مسجد میں اس وقت دھماکہ ہوا جب مقامی باشندے نماز جمعہ کے لیے مسجد میں جمع ہوئے تھے۔

اس دھماکے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 100 سے زائد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

افغانستان کی صورت حال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے یہ ملک معاشی بحران کے ساتھ ساتھ اب داخلی سکیورٹی کے مسائل سے بھی دوچار ہے

کابل کے رہائشی کریم نظاری نے کہا کہ تمام دنیا آج اس قندوز حملے کے بارے میں جانتی ہے۔ ہمیں بہت زیادہ داخلی سلامتی کی ضرورت ہے جو ہمیں دنیا کے دوسرے لوگوں کی طرح ایک نارمل زندگی گزارنے کے قابل بنائے گی۔ ہمیں معاشی مسائل کا بھی سامنا ہے۔ یہاں نوکریاں نہیں ہیں کوئی معاشی نظام نہیں ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر کہا کہ آج دوپہر ہمارے شیعہ ہم وطنوں کی ایک مسجد میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ہمارے کئی ہم وطن شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، تحقیقات کے لیےخصوصی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

قندوز دھماکے کی فوری طور پر ابھی تک کسی بھی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم اسلامک اسٹیٹ گروپ کے عسکریت پسندوں کی افغانستان کے شیعہ اقلیت پر حملے کی ایک طویل تاریخ رہی ہے۔

امریکی اور نیٹو افواج کے افغانستان سے نکل جانے اور طالبان کے ملک پر کنٹرول سنبھالنے کے بعد یہ افغانستان میں ہلاکت کے اعتبار سے سب سے بڑا دھماکہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.