ETV Bharat / international

افغانستان: طالبان حملے میں فوج کے 18 جوان ہلاک - طالبان

پہاڑوں سے حملہ آور طالبانی ضلع تھانہ پر چڑھائی کرکے پورے ضلع پر قبضہ کرنے کی کوشش میں تھے لیکن حفاطتی دستوں نے ان کے ارادے کو ناکام بنادیا۔

d
d
author img

By

Published : Apr 20, 2020, 7:16 PM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:16 PM IST

افغانستان کے تخار صوبے میں شدت پسند تنظیم طالبان کے حملے میں فوج کے کم از کم 18 جوان مارے گئے اور تین دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالخلیل آسیر نے پیر کے روز بتایا کہ طالبانیوں نے اتوار کی تاخیر شب یہ حملہ انجام دیا۔ بڑی تعداد میں طالبانیوں نے ایک ضلع تھانہ اور اس کے نزدیک خواجہ گھر ضلع میں واقع فوجی کیمپ کو نشانہ بناکر حملے کئے تھے۔

پہاڑوں سے حملہ آور طالبانی ضلع تھانہ پر چڑھائی کرکے پورے ضلع پر قبضہ کرنے کی کوشش میں تھے لیکن حفاطتی دستوں نے ان کے ارادے کو ناکام بنادیا۔

حفاظتی دستوں کے ساتھ لڑائی میں کئی طالبانی بھی زخمی ہوئے۔ اس بات کی گواہی جائے واقعہ پر نظر آرہے خون کے چھینٹے دے رہے ہیں۔

طالبان گروپ کی جانب سے ابھی تک اس واقعہ کے تعلق سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.