ETV Bharat / international

افغانستان: طالبان کے حملے میں 14 افغان فوجی ہلاک

author img

By

Published : May 30, 2020, 3:57 PM IST

افغانستان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر آفس کے ترجمان جاوید فیصل نے کہا کہ بے ترتیب جھڑپوں کے علاوہ عید کے تین دن سیز فائر کا احترام کیا گیا جہاں اس سیز فائر کا خاتمہ منگل کو ہو گیا تھا۔

sd
s

مشرقی افغانستان میں طالبان کے حملے کے دوران 14 افغان فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ افغان حکام کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی سیز فائر کے سلسلے میں طالبان سے بات چیت کر رہے ہیں۔

طالبان نے پکتیا صوبے میں کیے گئے اس حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے اور اسے ایک دفاعی حملہ قرار دیا البتہ انہوں نے اس کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ گزشتہ رات جنگجووں نے حال ہی میں صوبہ پکتیا کے ضلع داندے پتن میں تعمیر دشمنوں کی چوکیوں پر حملے کئے، دشمن ان دنوں اپنی حکمرانی کو جنگجووں کے علاقے میں توسیع دینے کے کئے کوشاں ہے۔

افغان حکام نے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے لیکن ضلع داندے پتن کے گورنر عید محمد احمدزئی نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 15 اہلکار اور 20 طالبان مارے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.