افغان صدر اشرف غنی نے خواجہ معین الدین چشتی کے 809 ویں عرس پر اجمیر شریف درگاہ کے لئے چادر روانہ کی ہے۔ یہ چادر بھارت میں واقع افغان سفارتخانے کے ذریعے بھیجی گئی ہے۔
چادر کے ساتھ درگاہ کے چیئرمین کو ایک خط بھی ارسال ہوا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ''چادر پیش کرنے کا ایک واحد اعزاز ... چشتی فکر ابھی بھی افغانستان میں فروغ پزیر ہے"
واضح ہو کہ خواجہ معین الدین چشتی کے عقیدتمند پوری دنیا میں موجود ہیں، جو عرس کے مواقع اور دیگر مواقع پر خواجہ کے آستانے پر حاضری دیتے ہیں اور چادر پوشی کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کی تلاوت اور درود کرتے ہیں۔ اس دوران غریبوں کے درمیان لنگر بھی تقسیم کیا جاتا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بھی آج ہی اجمیر شریف درگاہ پر چادر چڑھائی گئی ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے یہ چادر وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے پیش کی۔