افغانستان کے صدر اشرف غنی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے ساتھ نئے دور کے مذاکرات کے لئے رضامندی ظاہر کی ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ کے خصوصی مندوب مطلق القطانی نے بتایا کہ کابل میں افغان ہائی کونسل برائے قومی مفاہمت کے صدر عبد اللہ عبد اللہ سے میٹنگ کے بعد قطر میں طالبان سے مذاکرات منعقدد کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔
عبداللہ نے القطانی سے بات چیت کے بعد کہا کہ افغانستان ملک میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے قطر کی کوششوں کی سراہنا کرتا ہے۔