افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اقوام متحدہ کے تمام اراکین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ امن قائم کرنے میں ان کی مدد کریں۔
انہوں نے ویڈیو ریکارڈ کر پیر کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھیجا تھا۔ اس بار کورونا کے سبب اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کی میٹنگ ورچوئل ہو رہی ہے، جس میں رکن ممالک کو ویڈیو فارمیٹ میں اپنا پیغام بھیجنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'جنگ بندی اور تشدد کا فوری خاتمہ ہر چیز سے بڑھ کر ہے اور ہمیں ترقی کا موقع فراہم کیا جائے'۔
اشرف غنی نے یہ بھی خبردار کیا کہ 'افغانستان میں دہشت گرد جماعتوں اور جرائم پیشہ نیٹ ورک کے مابین رابطے بڑھ رہے ہیں'۔
دوسری جنگ عظیم کے بعد سنہ 1945 میں قائم کیا گیا یہ عالمی ادارہ اپنی 75 ویں برس پر پہلی بار ورچوئل میٹنگ کر رہا ہے۔