ETV Bharat / international

اسلام آباد میں منعقد ہونے والی افغان امن کانفرنس ملتوی

پاکستان کے دفترخارجہ کے مطابق مذکورہ کانفرنس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Afghan peace conference in Islamabad postponed

author img

By

Published : Jul 16, 2021, 10:36 PM IST

پاکستان نے افغانستان کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی امن کانفرنس کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغان امن کانفرنس اسلام آباد میں 17 جولائی سے 19 جولائی 2021 کے درمیان ہونی تھی۔انہوں نے کہا کہ افغان امن کانفرنس کو عیدالاضحیٰ کے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

دفترخارجہ کے مطابق مذکورہ کانفرنس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

قبل ازیں گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ پاکستان 17 سے 19 جولائی تک افغانستان پر امن کانفرنس کی میزبانی کرے گا اور افغان قیادت نے شرکت کی یقین دہائی کرا دی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ افغان قیادت اور دیگر رہنماؤں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور افغان قیادت نے کانفرس میں شرکت کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.