ETV Bharat / international

افغانستان: 74 شدت پسند ہلاک - taliban attack

افغانستان کے متحارب گروپوں کے درمیان امن مذاکرات کے ساتھ ساتھ پُرتشدد جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ افغان فوج نے قندھار میں 74 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

74 taliban militants killed in Afghan army operation
افغان فوج کا 74 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
author img

By

Published : Dec 20, 2020, 7:16 PM IST

افغانستان کی حکومت نے قندھار میں 74 طالبان جنگجوؤں کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔ افغانستان کی وزارت دفاع نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔

افغان وزارت دفاع نے ایک ٹویٹ میں دعوی کیا کہ قندھار صوبے کے ژڑی، دامان، پنجوائے اور ضلع ارغنداب میں ہفتے کے روز سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 74 طالبان جنگجو مارے گئے اور دیگر 15 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت نے بتایا کہ حفاظتی دستوں نے عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنانے والے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران دونوں طرف سے گولی باری ہوئی۔

مزید پڑھیں:

کابل میں کار دھماکہ، 9 لوگوں کی موت

وزارت کے مطابق جوانوں نے 74 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں ہتھیار بھی برآمد کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.