افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدر کے لئے ہو رہے ووٹنگ کے دوران ایک پولنگ پر دھماکہ ہوا۔
اطلاع کے مطابق یہ دھماکے کابل کے ضلع بگرام کے شمشاد اسٹریٹ میں ہوا ہے۔ ابھی تک اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، لیکن ووٹنگ روک دی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے طالبان کے شدت پسندوں نے انتخابات کو لے کر پہلے ہی دھمکی دی تھی، طالبان کی دھمکیوں کے باوجود افغانستان میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری تھی۔
یاد رہے کہ افغانستان میں کل 95 لاکھ سے زیادہ ووٹر اپنے رائےحق دہی کا استعمال کریں گے۔ اس انتخابات میں اشرف غنی سمیت 15 امیدوار میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔