انڈونیشیا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 4998 نئے معاملے سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ہفتہ کے روز بڑھ کر 493308 ہوگئی اور مزید 96 ہلاکتوں کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 15،774 ہوگئی۔
وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق یہ وبا ملک کے تمام 34 صوبوں میں پھیل چکی ہے۔ اس دوران مزید 3403 مریضوں کے شفایاب ہونے سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4،13،955 ہوگئی ہے۔ یعنی شفایابی شرح 83.91 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت کے مطابق ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران جکارتہ میں سب سے زیادہ 1،579 نئے معاملات ، وسطی جاوا میں 655، مغربی جاوا میں 364، مشرقی جاوا میں 343 اور ری آئو میں 308 معاملے سامنے آئے ہیں۔