ETV Bharat / international

غیرملکی افواج کی موجودگی تک جنگ بندی ناممکن: طالبان

ماسکو میں افغان سیاستدانوں اور طالبان کے درمیان جنگ بندی پر بات چیت ہوئی۔

غیرملکی افواج کی موجودگی تک جنگ بندی ناممکن
author img

By

Published : May 30, 2019, 2:07 AM IST

ماسکو میں افغان سیاستدانوں کیے ساتھ ہوئی ملاقات میں طالبان نے ملک میں غیر ملکی افواج کی موجودگی تک تک جنگ بندی کے مطالبہ کو ماننے سے صاف انکار کر دیا۔

افغانستان کے سیاستدانوں اور طالبان کے درمیان دو روز تک بند کمرہ میں بات چیت ہوئی۔

اجلاس میں افغان رہنماؤں کی جانب سے جنگ بندی کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے طالبان وفد کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ افغانستان میں غیرملکی افواج کی موجودگی تک جنگ بندی پر بات چیت نہیں ہوسکتی۔

طالبان رہنما شیر محمد ستانکزئی کا کہنا تھا کہ امریکا سے مذاکرات کے اگلے دور میں غیر ملکی افواج کے انخلا پر معاہدہ ممکن ہے۔ امریکا طالبان مذاکرات کا ساتواں دور دوحاقطر میں اگلے ماہ متوقع ہے۔

ماسکو میں طالبان افغان رہنماؤں کا اجلاس روس افغان سفارتی تعلقات کی صد سالہ تقریب کے موقع پر ہوا۔

واضح رہے کہ افغان سیاستدانوں کے گروپ کی قیادت سابق افغان صدر حامد کرزئی کررہے ہیں، جبکہ چودہ رکنی طالبان ٹیم کی قیادت شریک بانی عبدالغنی برادر نے کی۔

اجلاس کے دوران افغانستان میں امن بحالی پر غور کیا گیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.