ETV Bharat / international

کورونا وائرس کی وجہ کا پتہ لگانے ڈبلیو ایچ او کی ٹیم چین جائے گی

عالمی ادارہ صحت کے سرابراہ نے کہا کہ 'وائرس کافی جارحانہ انداز میں پھیل رہا ہے۔ کسی ٹیکہ یا علاج کی دریافت ہونے تک انتظار کرنے کی بجائے ہم رابطہ کا پتہ لگاکر، سماجی دوری وغیر جیسے اقدامات سے اس کے پھیلاو کو روک سکتے ہیں'۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Jun 30, 2020, 5:56 PM IST

کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان عالمی صحت تنظیم نے کہا کہ وہ اس کے وائرس کے ذریعہ کا پتہ لگانے کے لئے اگلے ہفتے ماہرین کی ایک ٹیم چین روانہ کرے گی۔

ویڈیو

عالمی صحت تنظیم کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیدروس ادہانوم نے کووڈ۔19 پر باقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران پیر کو کہا کہ 'ڈبلیو ایچ او ہمیشہ سے کہتا رہا ہے کہ وائرس کے ذریعہ کی معلومات نہایت اہم ہے۔ ہم وائرس سے اسی وقت بہتر طریقہ سے لڑسکتے ہیں جب ہمیں اس کے بارے میں سب کچھ پتہ ہو، یہ بھی کہ یہ کیسے شروع ہوا۔ ہم اس کی تیاری کے لئے اگلے ہفتہ ایک ٹیم کو چین بھیج رہے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیں یہ معلوم ہوسکے گا کہ اس وائرس کی شروعات کیسے ہوئی اور مستقبل کے لئے ہم کیسے تیاری کرسکتے ہے'۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'وائرس کافی جارحانہ انداز میں پھیل رہا ہے۔ کسی ٹیکہ یا علاج کی دریافت ہونے تک انتظار کرنے کی بجائے ہم رابطہ کا پتہ لگاکر، سماجی دوری وغیر جیسے اقدامات سے اس کے پھیلاو کو روک سکتے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.