ETV Bharat / international

ٹوکیو ٹرین حملہ: جوکر کا روپ دھارے ایک شخص نے چاقو سے 17 افراد کو زخمی کر دیا

author img

By

Published : Nov 1, 2021, 7:49 PM IST

اتوار کے روز ٹوکیو میں ایک 24 سالہ نوجوان نے ٹرین میں متعدد افراد پر چاقو سے حملہ کردیا اور پھر مسافر ٹرین کے ڈبے کو آگ لگا دی۔ جس کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

a man with knife injures 17 on Tokyo train
ٹوکیو ٹرین حملہ: جوکر کا روپ دھارے ایک شخص نے چاقو سے 17 افراد کو زخمی کر دیا

اتوار کے روز جاپان کے شہر ٹوکیو میں ایک 24 سالہ نوجوان نے جوکر کا روپ دھار کر ایک ٹرین میں مسافروں پر چاقو سے حملہ کر دیا اور ٹرین کے ڈبے کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں تقریبا 17 افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی شام کو پیش آیا جب اکثر لوگ شہر میں ہیلووین تہوار کے موقع پر پارٹیز میں جا رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ حملہ آور نے چمکدار لباس - سبز قمیض، نیلے رنگ کا سوٹ اور جامنی رنگ کا کوٹ پہنا ہوا تھا - جیسا کہ بیٹ مین کامکس میں جوکر ولن یا کوئی ہالووین تقریب میں جا رہا تھا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے ذریعہ حاصل کردہ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ شعلوں سے دور بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ کھڑکیوں سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ٹوکیو پولیس حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ کوکوریو اسٹیشن کے قریب کییو ٹرین کے اندر پیش آیا۔

ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے پیر کو بتایا کہ ایک 24 سالہ شخص کو ٹوکیو کی ایک مسافر ٹرین میں آگ لگانے سے پہلے کم از کم ایک مسافر کو چاقو مارنے کے الزام میں موقع پر گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ جوکر کے لباس میں ملبوس حملہ آور نے اچانک چاقو نکالا اور ایک بیٹھے ہوئے مسافر پر ، جس کی عمر 70 سال تھی، کے دائیں سینے میں وار کیا۔

پولیس نے بتایا کہ دیگر 16 مسافروں کے زخمی ہونے کی تفصیلات کی ابھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے کہا کہ اس نے حکام کو بتایا کہ وہ لوگوں کو مارنا اور سزائے موت دینا چاہتا ہے۔

خبر رساں ادارے این ایچ کے نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ وہ 'جون سے کسی کو قتل کرنا چاہتا تھا' کیونکہ اُس نے اپنی ملازمت چھوڑ دی تھی اور اُس کی کئی دوستیاں ختم ہو گئی تھیں۔

ملزم نے بتایا کہ اُس نے جوکر جیسا روپ اس لیے دھارا کیونکہ وہ 'اُس سے متاثر' تھا۔

جاپان میں پرتشدد جرائم شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں مگر حالیہ برسوں میں چاقو کے ذریعے بڑے حملے بھی ہوئے ہیں۔ تین مہینوں میں ٹوکیو ٹرین پر چاقو سے ہونے والا یہ دوسرا حملہ تھا۔

اگست میں ٹوکیو میں ایک اور لوکل ٹرین کے مسافروں پر چاقو سے حملے میں 10 لوگ زخمی ہو گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.