افغانستان میں اقوام متحدہ مدد مشن (یواین ایچ ایم)نے منگل کو تصدیق کی کہ اتوار کی دیر رات مشرقی افغانستان میں حکومت حامی دستوں کے ذریعہ شروع کئے گئے فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت نو شہریوں کی موت ہوگئی اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔
مقامی میڈیا نے پیر کو افغانستان کے مشرقی صوبے لوگار میں ناٹو اور افغا دستوں کے ذریعہ کئے گئے مشترکہ فضائی حملے کے نتیجہ میں شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی۔
یواین ایچ ایم نے ٹویٹ کیا، 'اقوام متحدہ کی ابتدائی جانچ سے اشارہ ملا ہے کہ حکومت حامی دستوں نے دیر رات فضائی حملوں میں تین خواتین اور چار بچوں سمیت نو شہری ہلاک ہوگئے اور براکی براک ضلع میں چھ افراد زخمی ہوگئے'۔