ETV Bharat / international

نیپال میں لینڈ سلائیڈ سے ایک ہی خاندان کے 9 کی موت

پولیس کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈ کے دوران مرنے والوں میں 7 ماہ کا ایک بچہ، تین خواتین، دومرد، ایک لڑکی اور دو نوجوان شامل ہیں۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Sep 24, 2020, 8:24 PM IST

نیپال کے ضلع سیانگجا میں جمعرات صبح ہوئی لینڈ سلائڈ سے ایک ہی خاندان کے نو افراد سمیت 10 لوگوں کی موت ہوگئی۔

ضلع پولیس دفتر کے مطابق تودہ گرنے سے والنگ میونسپلٹی ایریا کے ایک ہی خاندان کے نوافراد کی موت ہوگئی۔ تودہ گرنے کے ایک دیگر واقعہ میں ضلع پالپا کے رمبھا گرامین میونسپلٹی کے تین گھروں کے 6 لوگ لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ضلع پولیس دفتر کے ترجمان راجیندر ادھیکاری نے بتایا کہ حادثہ میں مرنے والوں میں سات ماہ کا ایک بچہ، تین خواتین، دومرد، ایک لڑکی اور دو نوجوان شامل تھے۔

ابھی تک والدین اور بچے کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔انہوں نے بتایا کہ لینڈ سلائڈنگ کی زدمیں آئی ایک 16 سالہ لڑکی کو زندہ بچالیا گیا ہے اور اسے علاج کے لیے والنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مسٹر ادھیکاری نے بتایا کہ بدھ کی شب تقریباً دوبجے کالنگڈکی گرامین میونسپلٹی کے گوتم ڈانڈا میں ہوئے ایک دیگر لینڈ سلائڈنگ میں ایک 16 سالہ لڑکی کی موت ہوگئی۔

اس حادثہ میں دوگھر منہدم ہوگئے۔نیپال کی پولیس، مسلح پولیس فورس اور مقامی لوگوں کی بچاوٹیم نے جمعرات صبح تقریباً پانچ بجے مرنے والوں کی لاشیں برآمد کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.