ETV Bharat / international

چینی جنگی طیاروں کی تائیوان کے دفاعی زون میں پروازیں - تائیوان کی وزارت دفاع

تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق 8 چینی جنگی طیارے 19 فروری کو تائیوان کے جنوب مغربی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔

8 Chinese fighter jets enter Taipei's air defence zone
چینی جنگی طیاروں کی تائیوان کے دفاعی زون میں پروازیں
author img

By

Published : Feb 20, 2021, 3:43 PM IST

تائیوان میں امریکی تربیت یافتہ وزیر دفاع کی تقرری کی اطلاع کے بعد 8 چینی جنگی طیارے تائیوان فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوب مغربی دفاعی زون میں داخل ہوئے۔

وزارت نے بتایا کہ فضائی دفاعی میزائل سسٹم کو فوری طور پر الرٹ کردیا گیا۔

حالیہ مہینوں میں چین نے تائیوان کے آس پاس اپنی فوجی سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے جبکہ اس علاقہ پر بیجنگ اپنا دعویٰ پیش کرتا ہے۔ آج 8 چینی جنگی طیارے اور ایک الیکٹرانک وارفیئر طیارے نے پراٹاس جزائر کی فضا میں پروازیں کیں۔ تائپے کے زیر انتظام پراٹاس جزائر کی فضا میں چکر لگائے۔

واضح رہے کہ جاریہ ماہ کے اوائل میں بھی چینی فوج کے 5 طیاروں نے مبینہ طور پر تائیوان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان خلاف ورزیوں کے بعد فضائیہ نے اپنے طیارے متعلقہ علاقے میں روانہ کیے اور وائر لیس کے ذریعے متنبہ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.