ETV Bharat / international

افغانستان میں 5 طالبان ہلاک - طالبان

تصادم میں مارے گئے شدت پسندوں میں دو اعلیٰ کمانڈر عمری اور مسافر بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس تصادم میں سیکورٹی فورسیز کاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔لیکن شدت پسندوں کی طرف سے داغے گئے مارٹرحملہ میں ایک مکان کو نقصان پہنچا ہے۔

افغانستان میں 5 طالبان ہلاک
افغانستان میں 5 طالبان ہلاک
author img

By

Published : Mar 14, 2020, 5:11 PM IST

افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں سیکوریٹی فورسیز کے درمیان ہوئے تصادم میں دو اعلیٰ کمانڈروں سمیت پانچ طالبانی شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

صوبائی پولیس کے ترجمان محمد زمان ہمدرد نے بتایا کہ ضلع مارجا کے کیمپ بازار علاقے میں جمعہ کو طالبانی شدت پسندوں اور سیکورٹی فورسیز کےدرمیان زبردست تصادم ہو گیا۔

تصادم میں مارے گئے شدت پسندوں میں دو اعلیٰ کمانڈر عمری اور مسافر بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس تصادم میں سیکورٹی فورسیز کاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔لیکن شدت پسندوں کی طرف سے داغے گئے مارٹرحملہ میں ایک مکان کو نقصان پہنچا ہے۔ جس میں تین شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

سیکورٹی فورسیز نے مارجا اور ناوا اضلاع کے قریب سڑک کنارے 15 بموں کا پتہ لگاکر انہیں ناکارہ بنا دیا ہے۔ شدت پسند تنظیم طالبان نےسیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم سےمتعلق کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

طالبانی گروپ اور امریکہ کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئے پرامن معاہدے کے بعد افغانستان میں تشدد کے واقعات کم ہونے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔اس معاہدہ کی بنیاد پر امریکہ اور افغان حکومت نے فروری کے آخر میں مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.