جاپان کی محکمہ موسمیات ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز شمالی اباراکی میں 60 کلومیٹر (37 میل) کی گہرائی میں تھا، زلزلے کے بعد کے جھٹکوں کی شدت چار تک ماپی گئی۔
زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ ابھی تک زلزلے کی وجہ سے کسی کے جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وسطی کروشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ایک ہلاک، متعدد زخمی
این ایچ پی کے نشریاتی ادارے نے این پی پی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹوکئی 2، فوکوشیما 1 اور فوکوشیما 2 ایٹمی بجلی گھروں (این پی پی) کے زلزلے کے بعد کوئی غیر معمولی صورت حال پیدا نہیں ہوئی ہے۔