ETV Bharat / international

ایران میں زہریلی شراب نے 480 لوگوں کی جان لے لی - Coronavirus

سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے شراب پینا کارآمد ٹھرایا گیا جس کے بعد ایران میں لوگوں نے میتھائل شراب پی جس سے 480 افراد ہلک جبکہ 2850 بیمار پڑ گئے۔

IRAN
IRANIRAN
author img

By

Published : Mar 31, 2020, 9:52 PM IST

ایران کے ایک ڈاکٹر نے خبر رساں ادارے کو بتایا 'میتھائل ایلکوہل پینے سے 480 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 2850 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں'۔

آپ کو بتا دیں کہ ایران میں شراب پر پابندی ہے اس لیے لوگ غیر قانونی طریقے سے شراب بیچتے اور خریدتے ہیں۔

ایران میں لوگوں نے یہ زہریلی شراب پینا تب شروع کی جب سوشل میڈیا پر غلط خبر پھیلنے لگی کے شراب انہیں کورونا وائرس سے بچا سکتی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کے مشیر ڈاکٹر حسین حسنین نے کہا 'دوسرے ممالک میں صرف ایک مسئلہ ہے اور وہ ہے نیا کورونا وائرس لیکن ہم یہاں دو محاذوں پر لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا 'ہمیں شراب کے زہر سے دوچار لوگوں کا علاج کرنا ہے اور کورونا وائرس سے بھی لڑنا ہے'۔

ایران میں سوشل میڈیا اکاونٹس پر فارسی میں غلط خبر پھیلائی گیئں، ان خبروں میں بتایا گیا کہ کووڈ انیس کا علاج شہد اور شراب سے ہوگا'۔

ایران میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 32000 تک پہنچی ہے اور 2300 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں'۔

عالمی ماہرین کا ماننا ہے کہ شائد ایران مرنے والوں کی تعداد کو بھی کم کر کے بتا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.