ETV Bharat / international

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے 4 نئے کیسز کی تصدیق کی - کرونا وائرس

چین کے بعد کورونا وائرس سے ایران سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ہے۔ اسی وجہ سے سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اپنے شہریوں کے ایران جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

سعودی عرب نے کرونا وائرس کے 4 نئے کیسز کی تصدیق کی

author img

By

Published : Mar 8, 2020, 11:39 PM IST

خلیجی ملک سعودی عرب نے اتوار کے روز کورونا وائرس کے 4 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے۔ سعودی وزارت صحت نے اب تک مملکت میں گیارہ کیسز کی تصدیق کر دی ہے۔ سبھی متاثرین گذشتہ تقریبا 10 دنوں کے دوران ایران سے لوٹے ہیں۔

وزارت کے ایک بیان کے مطابق جن چار نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، یہ سبھی افراد سعودی شہری ہیں۔

وزارت صحت نے ایک روز قبل ہی لبنان، مصر، اٹلی اور جنوبی کوریا سے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران مملکت میں لوٹنے والے شہریوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ اپنی آمد کی تاریخ سے 14 روز کے لیے خود کو کسی جگہ الگ تھلگ کر لیں۔

چین کے بعد کورونا وائرس سے ایران سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ہے۔ اسی وجہ سے سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اپنے شہریوں کے ایران جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوئیشن نے شہریوں سے کہا تھا کہ اگر انھوں نے گذشتہ 14 روز کے دوران ایران کا سفر کیا ہے تو وہ اس کے بارے میں حکام کو مطلع کریں تاکہ حفظ ماتقدم کے طور پر وائرس سے بچاؤ کے لیے تدابیر اختیار کی جاسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.