سرکاری ذرائع کے مطابق آج صبح گوانگشی جھوانگ خودمختار علاقے میں یولن شہری کے نزدیک واقع کیمیکل پلانٹ میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔
اس حادثے میں وہاں کام کرنے والے چار ملازمین کی موت ہوگئی اور دیگر تین زخمی ہوگئے۔زخمیوں مین دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
سبھی زخمیوں کو نذدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
دھماکے کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔پولیس اور مقامی انتظامیہ معاملے کی جانچ کرر ہا ہے۔
حالیہ برسوں میں چین میں صنعتی شعبے میں حادثوں کی کئی واردات ہوچکی ہیں ،جن میں منگل کو ہوا یہ دھماکہ بھی شامل ہے۔مارچ میں،مشرقی چین میں ایک کیمیکل پلانٹ میں ہوئے ایک بڑے دھماکے میں 78 لوگ مارےگئے تھے جس کے بعد حکام نے پورے ملک میں سکیورٹی اقدامات کو بڑھانے کے انتظامات کیے تھے۔