بنگلہ دیش میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3809نئے مریض سامنے آئے جبکہ 43لوگوں کی موت ہوگئی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیلٹھ ڈائریکٹوریٹ )ڈاکٹر نسیم سلطانہ نے اتوار کو جاری آن لائن ہیلتھ بلیٹن میں بتایاکہ نئے معاملوں کے ساتھ کورونا سے گزشتہ 24گھنٹوں میں 18099لوگوں کی کورونا جانچ کی گئی جن میں 3809 کے متاثر ہونے کی تشخیص ہوئی۔
اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 137787 ہوگئی جبکہ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 1738 ہوگئی۔
اس دوران 1409 مریضوں کے ٹھیک ہونے پر انھیں اسپتال سے رخصت دیدی گئی ۔ اس بیماری سے متاثر 55727 افراد اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں۔