عالمی وبا کورونا وائرس 'كووڈ -19' کے اہم مرکز چین میں اس وائرس کے 38 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 951 ہو گئی ہے اور ایک مریض کی اس سے موت ہوئی ہے۔
کمیشن کے مطابق 'یہ اعداد و شمار اتوار تک کے ہیں۔ کمیشن نے بتایا کہ 258 افراد اس وبا سے ٹھیک ہوئے ہیں اور انہیں اسپتالوں سے چھٹی دی جا چکی ہے، جبکہ 693 لوگوں کا علاج چل رہا ہے، جن میں 22 افراد کی حالت نازک ہے۔
اس سے ایک دن قبل چین میں کورونا وائرس کے 30 نئے کیسز سامنے آئے تھے، جبکہ تین افراد کی موت ہو چکی تھی۔
ہیلتھ کمیشن کے مطابق 'چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد ٹھیک ہوئے ہیں، جبکہ صرف ایک شخص کی موت ہوئی تھی۔'
کمیشن نے بتایا کہ تمام 88 غیرملکی لوگوں کے اس وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
امریکہ کے جان ہاپکنز یونیورسٹی کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق آج صبح ساڑھے سات بجے تک چین میں 3333 افراد ہلاک اور 82602 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔