جنوبی کوریا کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز نے اتوار کے روز اطلاع دی کہ ملک میں 34 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔
مرکز نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ملک میں اس انفیکشن کے یومیہ معاملوں میں 30 سے 60 کے درمیان اضافہ ہورہا ہے۔ ملک میں سنیچر کو اس مہلک وائرس کے 49 نئے معاملے ریکارڈ کئے گئے تھے اور اس کی تعداد 1205 تھی۔ اس میں 277 لوگوں کی موت ہوئی اور 10691 لوگ اس وائرس سے ٹھیک ہوئے ہیں۔
مرکز کے مطابق ملک میں اتوار کی درمیانی شب تک اس کے سبب مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا۔ وہیں ملک میں اب تک 10718 لوگ اس وبا سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے ہیں جو کل متاثرین کا 88.7 فیصد ہے۔