ETV Bharat / international

media outlets closed since Taliban takeover: طالبان کے قبضے کے بعد افغان میڈیا کے 318 ادارے بند - افغان میڈیا کے 318 ادارے بند

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "اس بحران نے اخبارات کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے، 114 میں سے صرف 20 شائع ہو رہے ہیں۔ 51 ٹی وی اسٹیشن، 132 ریڈیو اسٹیشن اور 49 آن لائن میڈیا آؤٹ لیٹس نے کام بند کر دیا ہے۔"

318 Afghan media outlets closed since Taliban takeover

author img

By

Published : Feb 5, 2022, 1:55 PM IST

طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے افغانستان میں میڈیا کے کم از کم 318 ادارے بند ہو چکے ہیں۔media outlets closed since Taliban takeover

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس International Federation of Journalists کے ذریعے اس ہفتے جاری ایک رپورٹ میں افغان میڈیا کمیونٹی کی صورتحال پر تشویش Concern over the situation of the Afghan media community کا اظہار کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "اس بحران نے اخبارات کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے، 114 میں سے صرف 20 شائع ہو رہے ہیں۔"

رپورٹ میں آگے کہا گیا ہے کہ "51 ٹی وی اسٹیشن، 132 ریڈیو اسٹیشن اور 49 آن لائن میڈیا آؤٹ لیٹس نے کام بند کر دیا ہے۔"

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے مطابق ملازمت سے ہاتھ دھونے والے صحافیوں میں 72 فیصد خواتین ہیں۔ 72% of journalists who lose their jobs are women اس وقت 243 خواتین صحافی ملک میں کام کر رہی ہیں۔

افغان میڈیا کمیونٹی نے طالبان حکومت سے میڈیا کو معلومات تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کرنے کا مطالبہ کیا۔

طلوع نیوز نے افغان آزاد صحافیوں کے سربراہ حجت اللہ مجددی کے حوالے سے کہا کہ "اگر ملک میں میڈیا کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تو مستقبل قریب میں صرف ایک مخصوص تعداد میں میڈیا ادارے ہی افغانستان میں فعال ہوں گے۔"

یہ بھی پڑھیں: Afghan Foreign Minister: ہم امریکہ سمیت تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں

افغانستان جرنلسٹس کونسل کے سربراہ حفیظ اللہ بارکزئی نے کہا کہ "ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ موجودہ افغان صورتحال میں معلومات تک رسائی کے عمل کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے میڈیا میں سرمایہ کاری کریں۔"

ایک صحافی سمیع اللہ پام نے کہا کہ "اگر میڈیا پر عائد پابندیاں برقرار رہیں تو میڈیا ادارے کام کرنا چھوڑ دیں گے اور منہدم ہو جائیں گے۔"

صحافی نسیم نے کہا کہ "ہم عالمی برادری سے افغان میڈیا کی صورتحال پر سنجیدگی سے غور کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ معلومات تک رسائی میں میڈیا کی مدد کرے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.