چین کی صحت انتظامیہ نے اتوار کو بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس سے 27 مزید اموات ہوئی ہیں، جس سے اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3097 ہو گئی ہے۔
انتظامیہ نے کہا کہ ان کے پاس ابھی 44 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جو کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ اس دوران 84 مشتبہ کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔
ہفتے کو 1661 افراد کو ہسپتال سے چھٹی دی گئی ہے۔ ہیلتھ کمیشن نے کہا کہ 458 مشتبہ افراد اب بھی اس وائرس کے زد میں آنے کے اشارے ملے ہیں جبکہ 23074 افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔
باہر سے آئے کیسز کے علاوہ 3 معاملے چین سے سامنے آئے ہیں، جس میں 2 بیجنگ کے اور ایک کیس صوبہ گانسو میں سامنے آیا ہے۔ کمیشن نے کہا کہ ہفتے کو بیرون ملک سے 63 کیسز سامنے آئے ہیں۔
ہفتے کو 109 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس میں ہانگ کانگ میں 2 لوگوں کی موت کی خبر ہے۔ 10 کیس مکاؤ میں اور 45 کیس کی تصدیق تائیوان میں ہوئی ہے جس میں ایک کی موت کی خبر ہے۔
وہیں ہانگ کانگ میں 55، مکاؤ میں 10 اور تائیوان میں 13 افراد کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔