عدالت نے اس معاملہ میں اہم ملزم جکاریا پنٹو، بی این پی اشواردی کارپوریشن کے جنرل سکریٹری مولکیشور رحمان ببلو اور سابق میئر اشواردی کارپوریشن کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کئے ہیں۔
سرکاری وکیل عبدالحق نے بتایا کہ عدالت اپنا حتمی فیصلہ سنانے سے پہلے پیر اور منگل کو معاملہ کو سماعت کرے گی۔
محترمہ حسینہ پر یہ حملہ 23ستمبر 1994کو پابنا ضلع میں ہوا تھا لیکن وہ اس حملے میں بچ گئی تھیں۔ وہ اس وقت اپوزیشن کی صدر تھیں اور بی این پی سربراہ خالدہ ضیا اس وقت بنگلہ دیش کی وزیراعظم تھیں۔
ریلوے پولیس نے اس معاملہ میں عرضی دائر کی تھی اور 135لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔