وزیر دفاع نے ٹویٹر پر لکھا،’قلندر، قندھار صوبے کے ڈانڈ، معروف اور زیرئی اضلاع میں گذشتہ روز 18 طالبانی مارے گئے۔ طالبان نے افغناستانی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کیے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی‘۔
وزارت نے یہ بھی وضاحت کیا کہ اروزگان صوبے کے ڈیہہ راووڈ ضلع میں سلامتی دستوں کے ساتھ جھڑپ میں 10 طالبان مارے گئے اور دیگر پانچ زخمی ہو گئے۔
وزارت کے مطابق فوجی انجینیئر نے دونوں صوبوں میں پائے گئے 81 طاقتور دھماکہ خیز آلات کو ناکارہ کر دیا۔ غور طلب ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حکومت اور طالبان کے مابین جاری امن مذاکرے کے باوجود افغانستان میں پرتشدد جھڑپیں اور بم دھماکے جاری ہیں۔
یو این آئی