پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 73 افراد انتقال کر گئے جب کہ 2714 نئے مریض بھی سامنے آئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 56733 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2714 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 73 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.78 فیصد رہی۔این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 26938 ہوچکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار 809 تک پہنچ چکی ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10923 افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 11 لاکھ 8 ہزار 339 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 77532 ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے والے افراد کی تعداد 7 کروڑ ہو گئی، گزشتہ روز ملک میں 8 لاکھ 90 ہزار 980 افراد کو ڈوز لگائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: صحافی چاند نواب کی وائرل ویڈیو کی نیلامی کے لئے 46 لاکھ روپیے طے کیے گئے
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں پہلی ڈوز لگوانے والے افرادکی تعداد 7 کروڑ ہو گئی، گزشتہ روزملک میں 8 لاکھ 90 ہزار 980 افراد کو ڈوز لگائی گئی، اب تک7 کروڑ 4 لاکھ 2 ہزار 987 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہے۔
یو این آئی