ETV Bharat / international

ایران میں کورونا وائرس کے 2560 نئے کیسز

صحت اور میڈیکل کی تعلیم کی وزارت کی ترجمان سیما سادات لاری نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آئے 2560 نئے کیسز میں 1295 مریضوں کو اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Jul 5, 2020, 9:20 PM IST

عالمی وبا کووِڈ۔19 سے خلیجی ملک ایران میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2560 نئے کیسز کے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 240438 ہو گئی ہے۔

ویڈیو

ایران کا سرکاری خبر رساں ادارہ آئی آر این اے نے اتوار کو ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

صحت اور میڈیکل کی تعلیم کی وزارت کی ترجمان سیما سادات لاری نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آئے 2560 نئے کیسز میں 1295 مریضوں کو اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

ایران میں اس دوران کووِڈ۔19 سے 163 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں اس وبا سے اب تک 11571 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

ایران میں کورونا کے 201330 مریض مکمل صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 3168 مریضوں کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ یہاں اب تک 1794727 افرادا کا کورونا ٹیسٹ ہو چکا ہے۔

ایران کے 18 صوبوں مں کورونا کا خطرہ زیادہ ہے اور ہر کسی کو محتاط رہنے کی صلاح دی گئی ہے۔ ملک میں اتوار سے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازم کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.