ETV Bharat / international

فضائی حملے میں22 طالبان ہلاک

author img

By

Published : Jun 30, 2019, 9:04 PM IST

اٖفغانستان کے مشرقی غزنی اور پکتیا صوبوں میں طالبان کے ٹھکانے پر فوج کے ہوائی حملے میں کم سے کم 22 طالبان ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ تصویر

صوبائی گورنر کے ترجمان عارف نوری نے اتوار کو بتایا کہ مشرقی غزنی صوبہ میں طالبان کے ٹھکانے پر طیارے سے کی گئی بمباری میں طالبان کے اہم کمانڈر سمیت 12 طالبان کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ملا مبارز طالبان کمانڈر تھے اور اس کے ساتھیوں کے مارے جانے سے علاقے میں مسلح طالبان کا تقریبا خاتمہ ہوجائے گا اور غزنی صوبہ میں سلامتی کی صورت حال میں بہتری آئے گی۔

پکتیا صوبائی پولس ترجمان سردار ولی تبسم نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گرداسر ضلع کے سرخولی میں سنیچر کو دیر رات طالبان کے ٹھکانے پر ہوائی حملے کئے گئےجس میں کم سے کم 10 طالبان مارے گئے۔ اس دوران فوج نے 10 طالبان کوبھی گرفتار کیا ہے۔

طالبان کی جانب سے ان حملوں اور گرفتار ی کے سلسلے میں فی الحال کوئی رائے زنی نہیں کی گئی ہے۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.