مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ حادثہ ہفتہ کو مغربی اجمكن بینر، شيلنگول لیگ میں مائننگ کمپنی کے تحت ایک لیڈ، زنک اور چاندی کی کان میں صبح تقریبا آٹھ بج کر 20 منٹ پر ہوا۔
مقامی ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ بریک میں خرابی کی وجہ سے زمین کے اندر 50 ملازمین کو لے جا رہی ایک گاڑی سرنگ کے کنارے حادثے کا شکار ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ایمرجنسی مینجمنٹ وزارت نے جائے حادثہ پر راحت وبچاؤ کے علاوہ تحقیقات میں تعاون کرنے کے لیے ایک ٹیم بھیجی ہے۔